Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 81

  1. وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿81﴾

    1. وَمَآ اَنْتَاور تم نہیں
    2. بِهٰدِيہدایت دینے والے
    3. الْعُمْىِاندھوں کو
    4. عَنْسے
    5. ضَلٰلَتِهِمْان کی گمراہی
    6. اِنْنہیں
    7. تُسْمِعُتم سناتے
    8. اِلَّامگر۔ صرف
    9. مَنْجو
    10. يُّؤْمِنُایمان لاتا ہے
    11. بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں پر
    12. فَهُمْپس وہ
    13. مُّسْلِمُوْنَفرمانبردار
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو۔99 تم تو اپنی بات اُنہی لوگوں کو سُنا سکتے ہو  جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 99 یعنی ان کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی انہیں سیدھے راستے پر کھینچ لانا اور گھسیٹ کرلے چلنا تو تمہارا کام نہیں ہے، تم تو صرف زبان اور اپنی مثال ہی سے بتاسکتے ہو کہ یہ سیدھا راستہ ہے اور وہ راستہ غلط ہے جس پر یہ لوگ چل رہے ہیں، مگر جس نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہوں اور جو دیکھنا ہی نہ چاہتا ہو اس کی رہنمائی کیسے کرسکتے ہو۔