Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 80

  1. اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ﴿80﴾

    1. اِنَّكَبیشک تم
    2. لَا تُسْمِعُتم نہیں سنا سکتے
    3. الْمَوْتٰىمردوں کو
    4. وَلَاتُسْمِعُاور تم نہیں سنا سکتے
    5. الصُّمَّبہروں کو
    6. الدُّعَآءَپکار
    7. اِذَا وَلَّوْاجب وہ مڑ جائیں
    8. مُدْبِرِيْنَپیٹھ پھیر کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم مُردوں کو نہیں سُنا سکتے97، نہ اُن بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوں98
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 97 یعنی ایسے لوگوں کو جن کے ضمیر مرچکے ہیں اور جن میں ضد اور ہٹ دھرمی اور رسم پرستی نے حق و باطل کا فرق سمجھنے کی کوئی صلاحیت باقی نہیں چھوڑی ہے۔ سورة النمل 98 یعنی جو تمہاری بات کے لیے صرف اپنے کان بند کرلینے پر ہی اکتفا نہیں کرتے بلکہ اس جگہ سے کترا کر نکل جاتے ہیں، جہاں انہیں اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں تمہاری بات ان کے کان میں نہ پڑجائے۔