تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 20
وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى١٘ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنَّ الْمَلَاَ یَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِیَقْتُلُوْكَ فَاخْرُجْ اِنِّیْ لَكَ مِنَ النّٰصِحِیْنَ﴿20﴾
- وَجَآءَاور آیا
- رَجُلٌایک آدمی
- مِّنْسے
- اَقْصَا الْمَدِيْنَةِشہر کا پرلا سرا
- يَسْعٰىدوڑتا ہوا
- قَالَاس نے کہا
- يٰمُوْسٰٓىاے موسیٰ
- اِنَّبیشک
- الْمَلَاَسردار
- يَاْتَمِرُوْنَوہ مشورہ کر رہے ہیں
- بِكَتیرے بارے میں
- لِيَقْتُلُوْكَتاکہ قتل کر ڈالیں تجھے
- فَاخْرُجْپس تو نکل جا
- اِنِّىْبیشک میں
- لَكَتیرے لیے
- مِنَسے
- النّٰصِحِيْنَخیر خواہ (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس کے بعد ایک آدمی شہر کے پَرلے سِرے سے دوڑتا ہوا آیا30 اور بولا ”موسیٰؑ ، سرداروں میں تیرے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں، یہاں سے نکل جا ، میں تیرا خیر خواہ ہوں۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القصص 30
یعنی اس دوسرے جھگڑے میں جب قتل کا راز فاش ہوگیا اور اس مصری نے جاکر مخبری کردی تب یہ واقعہ پیش آیا۔