Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 68

  1. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ﴿68﴾

    1. وَمَنْاور کون
    2. اَظْلَمُبڑا ظالم
    3. مِمَّنِاس سے جس نے
    4. افْتَرٰيباندھا
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. اَوْ كَذَّبَیا جھٹلایا اس نے
    8. بِالْحَقِّحق کو
    9. لَمَّاجب
    10. جَآءَهٗ ۭوہ آیا اس کے پاس
    11. اَلَيْسَکیا نہیں
    12. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    13. مَثْوًىٹھکانہ
    14. لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آچکا ہو؟106 کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العنکبوت 106 یعنی نبی نے دعوائے رسالت کیا ہے اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے۔ اب معاملہ دو حال سے خالی نہیں۔ اگر نبی نے اللہ کا نام لے کر جھوٹا دعوی کیا ہے تو اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں۔ اور اگر تم نے سچے نبی کی تکذیب کی ہے تو پھر تم سے بڑا ظالم کوئی نہیں۔