تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 152
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ عَصَیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِیَبْتَلِیَكُمْ١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ﴿152﴾
- وَاور
- لَقَدْ صَدَقَكُمُالبتہ سچا کردیا تم سے
- اللّٰهُاللہ
- وَعْدَهٗٓاپنا وعدہ
- اِذْجب
- تَحُسُّوْنَھُمْتم قتل کرنے لگے انہیں
- بِاِذْنِھٖاس کے حکم سے
- حَتّٰىیہانتک کہ
- اِذَاجب
- فَشِلْتُمْتم نے بزدلی کی
- وَ تَنَازَعْتُمْاور جھگڑا کیا
- فِي الْاَمْرِکام میں
- وَعَصَيْتُمْاور تم نے نافرمانی کی
- مِّنْ بَعْدِاس کے بعد
- مَآ اَرٰىكُمْجب تمہیں دکھایا
- مَّاجو
- تُحِبُّوْنَتم چاہتے تھے
- مِنْكُمْتم سے
- مَّنْ يُّرِيْدُجو چاہتا تھا
- الدُّنْيَادنیا
- وَمِنْكُمْاور تم سے
- مَّنْ يُّرِيْدُجو چاہتا تھا
- الْاٰخِرَةَآخرت
- ثُمَّپھر
- صَرَفَكُمْتمہیں پھیر دیا
- عَنْھُمْان سے
- لِيَبْتَلِيَكُمْتاکہ تمہیں آزمائے
- وَلَقَدْاور تحقیق
- عَفَامعاف کیا
- عَنْكُمْتم سے (تمہیں)
- وَاللّٰهُاور اللہ
- ذُوْ فَضْلٍفضل کرنے والا
- عَلَيپر
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ نے (تائید ونصرت کا)جو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تو اس نے پورا کر دیا۔ ابتدا میں اس کے حکم سے تم ہی ان کو قتل کر رہےتھے۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا، اور جونہی کہ وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے( یعنی مالِ غنیمت)تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کر بیٹھے۔۔۔۔اس لیے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے۔۔۔۔ تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کردیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے۔ اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کر دیا109 کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑی نظر عنایت رکھتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 109
یعنی تم نے غلطی تو ایسی کی تھی کہ اگر اللہ تمہیں معاف نہ کردیتا تو اس وقت تمہارا استیصال ہوجاتا۔ یہ اللہ کا فضل تھا اور اس کی تائید و حمایت تھی جس کی بدولت تمہارے دشمن تم پر قابو پالینے کے بعد ہوش گم کر بیٹھے اور بلاوجہ خود پسپا ہو کر چلے گئے۔