تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 190
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ﴿190﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- خَلْقِپیدائش
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاخْتِلَافِاور آنا جانا
- الَّيْلِرات
- وَالنَّھَارِاور دن
- لَاٰيٰتٍنشانیاں ہیں
- لِّاُولِي الْاَلْبَابِعقل والوں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
زمین134 اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں ان ہوشمند لوگوں کےلیے بہت نشانیا ں ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 134
یہ خاتمہ کلام ہے۔ اس کا ربط اوپر کی قریبی آیات میں نہیں بلکہ پوری سورة میں تلاش کرنا چاہیے۔ اس کو سمجھنے کے لیے خصوصیت کے ساتھ سورة کی تمہید کو نظر میں رکھنا ضروری ہے۔