Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 22

Tafseer
  1. اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١٘ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ﴿22﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی
    2. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    3. حَبِطَتْضائع ہوگئے
    4. اَعْمَالُھُمْان کے عمل
    5. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    6. وَالْاٰخِرَةِاور آخرت
    7. وَمَااور نہیں
    8. لَھُمْان کا
    9. مِّنْکوئی
    10. نّٰصِرِيْنَمددگار
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دُنیا اور آخرت دونوں میں ضائع ہو گئے،20 اور ان کا مددگار کوئی نہیں ہے۔21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 20 یعنی انہوں نے اپنی قوتیں اور کوششیں ایسی راہ میں صرف کی ہیں جس کا نتیجہ دنیا میں بھی خراب ہے اور آخرت میں بھی خراب۔ سورة اٰلِ عِمْرٰن 21 یعنی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ان کی اس غلط سعی و عمل کو سپھل بنا سکے، یا کم از کم بد انجامی ہی سے بچا سکے۔ جن جن قوتوں پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ دنیا میں یا آخرت میں یا دونوں جگہ ان کے کام آئیں گی، ان میں سے فی الواقع کوئی بھی ان کی مددگار ثابت نہ ہوگی۔