Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 23

Tafseer
  1. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ یُدْعَوْنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ وَ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿23﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا نہیں دیکھا
    2. اِلَىطرف (کو)
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. اُوْتُوْادیا گیا
    5. نَصِيْبًاایک حصہ
    6. مِّنَسے
    7. الْكِتٰبِکتاب
    8. يُدْعَوْنَبلائیے جاتے ہیں
    9. اِلٰىطرف
    10. كِتٰبِ اللّٰهِاللہ کی کتاب
    11. لِيَحْكُمَتاکہ وہ فیصلہ کرے
    12. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    13. ثُمَّپھر
    14. يَتَوَلّٰىپھرجاتا ہے
    15. فَرِيْقٌایک فریق
    16. مِّنْھُمْان سے
    17. وَھُمْاور وہ
    18. مُّعْرِضُوْنَمنہ پھیرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم نے دیکھا نہیں کہ جن لوگوں کو کتاب کے علم میں سے کچھ حصّہ ملا ہے، اُن کا حال کیا ہے؟ اُنہیں جب کتابِ الٰہی کی طرف بُلایا جاتا ہے تاکہ وہ اُن کے درمیان فیصلہ کرے،22 تو ان میں سے ایک فریق اس سے پہلو تہی کرتا ہے اور اس فیصلے کی طرف آنے سے منہ پھیر جاتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 22 یعنی ان سے کہا جاتا ہے کہ خدائی کتاب کو آخری سند مان لو، اس کے فیصلے کے آگے سر جھکا دو اور جو کچھ اس کی رو سے حق ثابت ہو، اسے حق اور جو اس کی رو سے باطل ثابت ہو، اسے باطل تسلیم کرلو۔ واضح رہے کہ اس مقام پر خدا کی کتاب سے مراد تورات و انجیل ہے اور ”کتاب کے علم میں سے کچھ حصہ پانے والوں“ سے مراد یہود و نصاریٰ کے علما ہیں۔