تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 30
Tafseerیَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُّحْضَرًا١ۛۖۚ وَّ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْٓءٍ١ۛۚ تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَیْنَهَا وَ بَیْنَهٗۤ اَمَدًۢا بَعِیْدًا١ؕ وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ۠ع﴿30﴾
- يَوْمَدن
- تَجِدُپائے گا
- كُلُّہر
- نَفْسٍشخص
- مَّاجو
- عَمِلَتْاس نے کی
- مِنْسے (کوئی)
- خَيْرٍنیکی
- مُّحْضَرًاموجود
- وَّمَااور جو
- عَمِلَتْاس نے کی
- مِنْسے۔ کوئی
- سُوْٓءٍبرائی
- تَوَدُّآرزو کریگا
- لَوْ اَنَّکاش کہ
- بَيْنَهَااس کے درمیان
- وَبَيْنَهٗٓاور اس کے درمیان
- اَمَدًۢافاصلہ
- بَعِيْدًادور
- وَيُحَذِّرُكُمُاور تمہیں ڈراتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- نَفْسَهٗاپنی ذات
- وَاللّٰهُاور اللہ
- رَءُوْفٌشفقت کرنے والا
- بِالْعِبَادِبندوں پر
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ دن آنے والا ہے، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اُس نے بھلائی کی ہو یا بُرائی۔ اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دُور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے27
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 27
یعنی یہ اس کی انتہائی خیر خواہی ہے کہ وہ تمہیں قبل از وقت ایسے اعمال پر متنبہ کر رہا ہے جو تمہارے انجام کی خرابی کے موجب ہوسکتے ہیں۔