Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 36

Tafseer
  1. فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُهَاۤ اُنْثٰى١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ١ؕ وَ لَیْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى١ۚ وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُهَا مَرْیَمَ وَ اِنِّیْۤ اُعِیْذُهَا بِكَ وَ ذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴿36﴾

    1. فَلَمَّاسو جب
    2. وَضَعَتْهَااس نے اس کو جنم دیا
    3. قَالَتْاس نے کہا
    4. رَبِّاے میرے رب
    5. اِنِّىْمیں نے
    6. وَضَعْتُهَآجنم دی
    7. اُنْثٰىلڑکی
    8. وَاللّٰهُاور اللہ
    9. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    10. بِمَاجو
    11. وَضَعَتْاس نے جنا
    12. وَلَيْسَاور نہیں
    13. الذَّكَرُبیٹا
    14. كَالْاُنْثٰىمانند بیٹی
    15. وَاِنِّىْاور میں
    16. سَمَّيْتُهَااس کا نام رکھا
    17. مَرْيَمَمریم
    18. وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَااور میں پناہ دیتی ہوں اس کو
    19. بِكَتیری
    20. وَذُرِّيَّتَهَااور اس کی اولاد سے
    21. مِنَسے
    22. الشَّيْطٰنِشیطان
    23. الرَّجِيْمِمردود
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر جب وہ بچی اس کے ہاں پیدا ہوئی تو اس نے کہا ”مالک! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا، اللہ کو اس کی خبر تھی۔۔۔۔اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا۔34 خیر ، میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے اور میں اسے اور اس کی آئندہ نسل کوشیطانِ مردود کے فتنے سے تیری پناہ میں دیتی ہوں“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 34 یعنی لڑکا ان بہت سی فطری کمزوریوں اور تمدنی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے، جو لڑکی کے ساتھ لگی ہوئی ہوتی ہیں، لہٰذا اگر لڑکا ہوتا تو وہ مقصد زیادہ اچھی طرح حاصل ہوسکتا تھا جس کے لیے میں اپنے بچے کو تیری راہ میں نذر کرنا چاہتی تھی۔