تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 49
Tafseerوَ رَسُوْلًا اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ اَنِّیْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ۙ اَنِّیْۤ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ فَاَنْفُخُ فِیْهِ فَیَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَ مَا تَدَّخِرُوْنَ١ۙ فِیْ بُیُوْتِكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ﴿49﴾
- وَرَسُوْلًااور ایک رسول
- اِلٰىطرف
- بَنِىْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
- اَنِّىْکہ میں
- قَدْ جِئْتُكُمْآیا ہوں تمہاری طرف
- بِاٰيَةٍایک نشانی کے ساتھ
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- اَنِّىْٓکہ میں
- اَخْلُقُبناتا ہوں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَسے
- الطِّيْنِگارا
- كَهَيْئَةِمانند۔ شکل
- الطَّيْرِپرندہ
- فَاَنْفُخُپھر پھونک مارتا ہوں
- فِيْهِاس میں
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتا ہے
- طَيْرًاپرندہ
- بِاِذْنِحکم سے
- اللّٰهِاللہ
- وَاُبْرِئُاور میں اچھا کرتا ہوں
- الْاَكْمَهَمادر زاد اندھا
- وَالْاَبْرَصَاور کوڑھی
- وَاُحْىِاور میں زندہ کرتا ہوں
- الْمَوْتٰىمردے
- بِاِذْنِحکم سے
- اللّٰهِاللہ
- وَاُنَبِّئُكُمْاور تمہیں بتاتا ہوں
- بِمَاجو
- تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
- وَمَااور جو
- تَدَّخِرُوْنَتم ذخیرہ کرتے ہو
- فِيْمیں
- بُيُوْتِكُمْگھروں اپنے
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيَةًایک نشانی
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- مُّؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور بنی اسرئیل کی طرف اپنا رسول مقرر کرے گا“۔(اور جب وہ بحیثیت رسول بنی اسرائیل کے پاس آیا تو اس نے کہا) ”میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں۔ میں تمہارے سامنے مٹی سے پرندے کی صورت کا ایک مجسمہ بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں، وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے۔ میں اللہ کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرتا ہوں اور مُردے کو زندہ کرتا ہوں۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اور کیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کرکے رکھتے ہو۔ اس میں تمہارے لیے کافی نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو۔45
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 45
یعنی یہ علامت تم کو اس امر کا اطمینان دلانے کے لیے کافی ہیں کہ میں اس خدا کا بھیجا ہوا ہوں جو کائنات کا خالق اور حاکم ذی اقتدار ہے۔ بشرطیکہ تم حق کو ماننے کے لیے تیار ہو، ہٹ دھرم نہ ہو۔