Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 79

Tafseer
  1. مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّؤْتِیَهُ اللّٰهُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ ثُمَّ یَقُوْلَ لِلنَّاسِ كُوْنُوْا عِبَادًا لِّیْ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَۙ﴿79﴾

    1. مَا كَانَنہیں
    2. لِبَشَرٍکسی آدمی کے لیے
    3. اَنْکہ
    4. يُّؤْتِيَهُاسے عطا کرے
    5. اللّٰهُاللہ
    6. الْكِتٰبَکتاب
    7. وَالْحُكْمَاور حکمت
    8. وَالنُّبُوَّةَاور نبوت
    9. ثُمَّپھر
    10. يَقُوْلَوہ کہے
    11. لِلنَّاسِلوگوں کو
    12. كُوْنُوْاتم ہوجاؤ
    13. عِبَادًابندے
    14. لِّيْمیرے
    15. مِنْ دُوْنِسوا (بجائے)
    16. اللّٰهِاللہ
    17. وَلٰكِنْاور لیکن
    18. كُوْنُوْاتم ہوجاؤ
    19. رَبّٰنِيّٖنَاللہ والے
    20. بِمَااس لیے کہ
    21. كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَتم سکھاتے ہو
    22. الْكِتٰبَکتاب
    23. وَبِمَااور اس لیے
    24. كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَتم پڑھتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
کسی انسان کا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ تو اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا فرما ئے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کے بجائے تم میرے بندے بن جاؤ۔ وہ تو یہی کہے گاکہ سچّےربّانی بنو67 جیسا کہ اس کتاب کی تعلیم کا تقا ضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھا تےہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 67 یہودیوں کے ہاں جو علماء مذہبی عہدہ دار ہوتے تھے اور جن کا کام مذہبی امور میں لوگوں کی رہنمائی کرنا اور عبادات کے قیام اور احکام دین کا اجراء کرنا ہوتا تھا، ان کے لیے لفظ رَبَّانِی استعمال کیا جاتا تھا جیسا کہ خود قرآن میں ارشاد ہوا ہے لَوْ لَا یَنْھٰھُمُ الرَّبَّانِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِھِمُ الْاِثْمَ وَ اَکْلِھِمُ السُّحْت (ان کے ربّانی اور ان کے علماء ان کو گناہ کی باتیں کرنے اور حرام کے مال کھانے سے کیوں نہ روکتے تھے)۔ اسی طرح عیسائیوں کے ہاں لفظ (Divine) بھی ”ربّانی“ کا ہی ہم معنی ہے۔