Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 80

Tafseer
  1. وَ لَا یَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِكَةَ وَ النَّبِیّٖنَ اَرْبَابًا١ؕ اَیَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۠ع﴿80﴾

    1. وَاور نہ
    2. لَا يَاْمُرَكُمْنہ حکم دے گا
    3. اَنْکہ
    4. تَتَّخِذُواتم ٹھہرؤ
    5. الْمَلٰٓئِكَةَفرشتے
    6. وَالنَّبِيّٖنَاور نبی
    7. اَرْبَابًاپروردگار
    8. اَيَاْمُرُكُمْکیا وہ تمہیں حکم دے گا
    9. بِالْكُفْرِکفر کا
    10. بَعْدَبعد
    11. اِذْجب
    12. اَنْتُمْتم
    13. مُّسْلِمُوْنَمسلمان
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کواپنا رب بنا لو، کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟68
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 68 یہ ان تمام غلط باتوں کی ایک جامع تردید ہے جو دنیا کی مختلف قوموں نے خدا کی طرف سے آئے ہوئے پیغمبروں کی طرف منسوب کر کے اپنی مذہبی کتابوں میں شامل کردی ہیں اور جن کی رو سے کوئی پیغمبر یا فرشتہ کسی نہ کسی طرح خدا اور معبود قرار پاتا ہے۔ ان آیات میں یہ قاعدہ کلیہ بتایا گیا ہے کہ ایسی کوئی تعلیم جو اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی و پرستش سکھاتی ہو اور کسی بندے کو بندگی کی حد سے بڑھا کر خدائی کے مقام تک لے جاتی ہو، ہرگز کسی پیغمبر کی دی ہوئی تعلیم نہیں ہو سکتی۔ جہاں کسی مذہبی کتاب میں یہ چیز نظر آئے، سمجھ لو کہ یہ گمراہ کن لوگوں کی تحریفات کا نتیجہ ہے۔
Tafheem-ul-Quran - 3 : 80