تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 90
Tafseerاِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِیْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الضَّآلُّوْنَ﴿90﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- كَفَرُوْاکافر ہوگئے
- بَعْدَبعد
- اِيْمَانِهِمْاپنے ایمان
- ثُمَّپھر
- ازْدَادُوْابڑھتے گئے
- كُفْرًاکفر میں
- لَّنْ تُقْبَلَہرگز نہ قبول کی جائے گی
- تَوْبَتُھُمْان کی توبہ
- وَاُولٰٓئِكَاور وہی لوگ
- ھُمُوہ
- الضَّآلُّوْنَگمراہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
مگر جن لوگوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا، پھر اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے74 ان کی توبہ بھی قبو ل نہ ہو گی، ایسے لوگ تو پکّے گمراہ ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 74
یعنی صرف انکار ہی پر بس نہ کی بلکہ عملاً مخالفت و مزاحمت بھی کی، لوگوں کو خدا کے راستہ سے روکنے کی کوشش میں ایڑی چوٹی تک کا زور لگایا، شبہات پیدا کیے، بدگمانیاں پھیلائیں، دلوں میں وسوسے ڈالے، اور بدترین سازشیں اور ریشہ دوانیاں کیں تاکہ نبی کا مشن کسی طرح کامیاب نہ ہونے پائے۔