تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 27
وَ هُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ هُوَ اَهْوَنُ عَلَیْهِ١ؕ وَ لَهُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ع﴿27﴾
- وَهُوَ الَّذِيْاور ہی ہے جو
- يَبْدَؤُاپہلی بار پیدا کرتا ہے
- الْخَلْقَخلقت
- ثُمَّ يُعِيْدُهٗپھر اس کو دوبارہ پیدا کرے گا
- وَهُوَاور وہ (یہ)
- اَهْوَنُبہت آسان
- عَلَيْهِ ۭاس پر
- وَلَهُاور اسی کے لیے
- الْمَثَلُشان
- الْاَعْلٰىبلند تر
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِ ۚاور زمین
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُغالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی ہے جو تخلیق کی ابتد کرتا ہے، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے۔38 آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے برتر ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 38
یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنا اگر اس کے لیے مشکل نہ تھا، تو آخر تم نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے مشکل ہوجائے گ ؟ پہلی مرتبہ کی پیدائش میں تو تم خود جیتے جاگتے موجود ہو۔ اس لیے اس کا مشکل نہ ہونا تو ظاہر ہے۔ اب یہ بالکل سیدھی سادھی عقل کی بات ہے کہ ایک دفعہ جس نے کسی چیز کو بنایا ہو اس کے لیے وہی چیز دوبارہ بنانا نسبۃً زیادہ ہی آسان ہونا چاہیے۔