Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 7

  1. یَعْلَمُوْنَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۖۚ وَ هُمْ عَنِ الْاٰخِرَةِ هُمْ غٰفِلُوْنَ﴿7﴾

    1. يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہیں
    2. ظَاهِرًاظاہر کو
    3. مِّنَسے
    4. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ښدنیا کی زندگی
    5. وَهُمْاور وہ
    6. عَنِسے
    7. الْاٰخِرَةِآخرت
    8. هُمْوہ
    9. غٰفِلُوْنَغافل ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
لوگ دنیا کی زندگی کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں اور آخرت سے وہ خود ہی غافل ہیں4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 4 یعنی اگرچہ آخرت پر دلالت کرنے والے آثار و شواہد کثرت سے موجود ہیں اور اس سے غفلت کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے، لیکن یہ لوگ اس سے خود ہی غفلت برت رہے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ یہ ان کی اپنی کوتاہی ہے کہ دنیوی زندگی کے اس ظاہری پردے پر نگاہ جما کر بیٹھ گئے ہیں اور اس کے پیچھے جو کچھ آنے والا ہے اس سے بالکل بیخبر ہیں، ورنہ خدا کی طرف سے ان کو خبردار کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ہے۔