Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 23

  1. وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ١ؕ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿23﴾

    1. وَمَنْ كَفَرَاور جو کفر کرے
    2. فَلَا يَحْزُنْكَتو آپ غمگین نہ کردے
    3. كُفْرُهٗ ۭاس کا کفر
    4. اِلَيْنَاہماری طرف
    5. مَرْجِعُهُمْان کا لوٹنا
    6. فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَاپھر ہم انہیں ضرور جتلائیں گے وہ جو
    7. عَمِلُوْا ۭوہ کرتے تھے
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    9. عَلِيْمٌۢجاننے والا
    10. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں (دلوں) کے بھید
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب جو کفر کرتا ہے اس کو کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ  کرے 43 ، انھیں پلٹ  کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انھیں بتادیں گے کہ ہو کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک  جانتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 43 خطاب نبی ﷺ کی طرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اے نبی، جو شخص تمہاری بات ماننے سے انکار کرتا ہے وہ اپنے نزدیک تو یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اسلام کو رد کر کے اور کفر پر اصرار کر کے تمہیں زک پہنچائی ہے، لیکن دراصل اس نے اپنے آپ کو پہنچائی ہے۔ اس نے تمہارا کچھ نہیں بگاڑا، اپنا کچھ بگاڑا ہے۔ اگر وہ نہیں مانتا تمہیں پروا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔