تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 22
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ﴿22﴾
- وَمَنْاور جو
- يُّسْلِمْجھکا دے
- وَجْهَهٗٓاپنا چہرہ
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَهُوَاور وہ
- مُحْسِنٌنیکو کار
- فَقَدِ اسْتَمْسَكَتو بیشک اس نے تھاما
- بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى ۭحلقہ مضبوط
- وَاِلَى اللّٰهِاور اللہ کی طرف
- عَاقِبَةُانتہا
- الْاُمُوْرِتمام کام (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے 40 اور عملاً وہ نیک ہو 41 ، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا 42 ، اور سارے معاملا ت کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 40
یعنی پوری طرح اپنے آپ کو اللہ کی بندگی میں دے دے۔ اپنی کوئی چیز اس کی بندگی سے مستثنیٰ کر کے نہ رکھے۔ اپنے سارے معاملات اس کے سپرد کر دے اور اسی کی دی ہوئی ہدایات کو اپنی پوری زندگی کا قانون بنائے۔
سورة لُقْمٰن 41
یعنی ایسا نہ ہو کہ زبان سے تو وہ حوالگی و سپردگی کا اعلان کر دے مگر عملاً وہ رویہ اختیار نہ کرے جو خدا کے ایک مطیع فرمان بندے کا ہونا چاہیے۔
سورة لُقْمٰن 42
یعنی نہ اس کو اس بات کا کوئی خطرہ کہ اسے غلط رہنمائی ملے گی، نہ اس بات کا کوئی اندیشہ کہ خدا کی بندگی کر کے اس کا انجام خراب ہوگا۔