Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 3

  1. هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ﴿3﴾

    1. هُدًىہدایت
    2. وَّرَحْمَةًاور رحمت
    3. لِّلْمُحْسِنِيْنَنیکوکاروں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہدایت اور رحمت نیکوکار لوگوں کے لیے 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 2 یعنی یہ آیات راہ راست کی طرف رہنمائی کرنے والی ہیں اور خدا کی طرف سے رحمت بن کر آئی ہیں، مگر اس رحمت اور ہدایت سے فائدہ اٹھانے والے صرف وہی لوگ ہیں جو حسن عمل کا طریقہ اختیار کرتے ہیں، جو نیک بننا چاہتے ہیں، جنہیں بھلائی کی جستجو ہے، جن کی صفت یہ ہے کہ برائیوں پر جب انہیں متنبہ کردیا جائے تو ان سے رک جاتے ہیں اور خیر کی راہیں جب ان کے سامنے کھول کر رکھ دی جائیں تو ان پر چلنے لگتے ہیں۔ رہے بدکار اور شرپسند لوگ تو وہ نہ اس رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں گے نہ اس رحمت میں سے حصہ پائیں گے۔