Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 30

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ۠ع﴿30﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّ اللّٰهَاس لیے کہ اللہ
    3. هُوَ الْحَقُّوہی برحق
    4. وَاَنَّاور یہ کہ
    5. مَاجو جس
    6. يَدْعُوْنَوہ پرستش کرتے ہیں
    7. مِنْ دُوْنِهِاس کے سوا
    8. الْبَاطِلُ ۙباطل
    9. وَاَنَّاور یہ کہ
    10. اللّٰهَاللہ
    11. هُوَوہی
    12. الْعَلِيُّبلند مرتبہ
    13. الْكَبِيْرُبڑائی والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے 52 اور  اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔ 53 اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و بر تر ہے۔ 54
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 52 یعنی حقیقی فاعل مختار ہے، خلق و تدبیر کے اختیارات کا اصل مالک ہے۔ سورة لُقْمٰن 53 یعنی وہ سب محض تمہارے تخیلات کے آفریدہ خدا ہیں۔ تم نے فرض کرلیا ہے کہ فلاں صاحب خدائی میں کوئی دخل رکھتے ہیں اور فلاں حضرت کو مشکل کشائی و حاجت روائی کے اختیارات حاصل ہیں۔ حالانکہ فی الواقع ان میں سے کوئی صاحب بھی کچھ نہیں بنا سکتے۔ سورة لُقْمٰن 54 یعنی ہر چیز سے بالا تر جس کے سامنے سب پست ہیں، اور ہر چیز سے بزرگ جس کے سامنے سب چھوٹے ہیں۔