تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 18
اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا١ؔؕ لَا یَسْتَوٗنَؐ﴿18﴾
- اَفَمَنْتو کیا جو
- كَانَہو
- مُؤْمِنًامومن
- كَمَنْاس کے مانند جو
- كَانَہو
- فَاسِقًا ڼفاسق (نافرمان)
- لَا يَسْتَوٗنَوہ برابر نہیں ہوتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
بھلا کہیں یہ ہوسکتا ہے کہ جو شخص مومن ہو وہ اُس شخص کی طرح ہو جائے جو فاسق ہو؟ 30 یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ 31
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 30
یہاں مومن اور فاسق کی دو متقابل اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں۔ مومن سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو اپنا رب واحد مان کر اس قانون کی اطاعت اختیار کرلے جو اللہ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ سے بھیجا ہے۔ اس کے برعکس فاسق وہ ہے جو فسق (خروج از طاعت، یا با الفاظ دیگر بغاوت، خود مختاری اور اطاعت غیر اللہ) کا رویہ اختیار کرے۔
سورة السَّجْدَة 31
یعنی نہ دنیا میں ان کا طرز فکر و طرز حیات یکساں ہوسکتا ہے اور نہ آخرت میں ان کے ساتھ خدا کا معاملہ یکساں ہوسکتا ہے۔