Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 17

  1. فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿17﴾

    1. فَلَا تَعْلَمُسو نہیں جانتا
    2. نَفْسٌکوئی شخص
    3. مَّآجو
    4. اُخْفِيَچھپا رکھا گیا
    5. لَهُمْان کے لیے
    6. مِّنْسے
    7. قُرَّةِ اَعْيُنٍ ۚآنکھوں کی ٹھنڈک
    8. جَزَآءًۢجزا
    9. بِمَااس کا
    10. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَجو وہ کرتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر جیسا کچھ آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان ان کے اعمال کی جزاء میں ان کے لیے چھپا رکھا گیا ہے اس کی کسی بھی متنفس کو خبر نہیں ہے۔ 29
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 29 بخاری، مسلم، ترمذی اور مسند احمد میں متعدد طریقوں سے حضرت ابوہریرہ ؓ کی یہ روایت نقل کی گئی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا قال اللہ تعالیٰ اعددت لعبادی الصالحین ما لا عین رأت ولا اذن سمعت ولا خطر علیٰ قلب بشرٍ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ کچھ فراہم کر رکھا ہے جسے نہ کبھی کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کبھی کسی کان نے سنا، نہ کوئی انسان کبھی اس کا تصور کرسکا ہے "۔ یہی مضمون تھوڑے سے لفظی فرق کے ساتھ حضرت ابو سعید خدری، حضرت مغیرہ بن شُعْبہ اور حضرت سہل بن سعد ساعدی نے بھی حضور ﷺ سے روایت کیا ہے جسے مسلم، احمد، ابن جریر اور ترمذی نے صحیح سندوں کے ساتھ نقل کیا ہے۔