Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 7

  1. الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ﴿7﴾

    1. الَّذِيْٓوہ جس نے
    2. اَحْسَنَبہت خوب بنائی
    3. كُلَّ شَيْءٍہر شے
    4. خَلَقَهٗجو اس نے پیدا کی
    5. وَبَدَاَاور ابتدا کی
    6. خَلْقَپیدائش
    7. الْاِنْسَانِانسان
    8. مِنْسے
    9. طِيْنٍمٹی
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی 13۔ اُس نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 13 یعنی اس عظیم الشان کائنات میں اس نے بےحد و حساب چیزیں بنائی ہیں، مگر کوئی ایک چیز بھی ایسی نہیں ہے جو بےڈھنگی اور بےتکی ہو۔ ہر شے اپنا ایک الگ حسن رکھتی ہے۔ ہر شے اپنی جگہ متناسب اور موزوں ہے۔ جو چیز جس کام کے لیے بھی اس نے بنائی ہے اس کے لیے موزوں ترین شکل پر، مناسب ترین صفات کے ساتھ بنائی ہے۔ دیکھنے کے لیے آنکھ اور سننے کے لیے کان کی ساخت سے زیادہ موزوں کسی ساخت کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔ ہوا اور پانی جن مقاصد کے لیے بنائے گئے ہیں ان کے لئے ہوا ٹھیک ویسی ہی ہے جیسی ہونی چاہیے، اور پانی وہی اوصاف رکھتا ہے جیسے ہونے چاہییں۔ تم خدا کی بنائی ہوئی کسی چیز کے تقشے میں کسی کوتاہی کی نشاندہی نہیں کرسکتے ہو۔