Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 6

  1. ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ﴿6﴾

    1. ذٰلِكَوہ
    2. عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا پوشیدہ
    3. وَالشَّهَادَةِاور ظاہر
    4. الْعَزِيْزُغالب
    5. الرَّحِيْمُمہربان
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا 10 ، زبردست 11 اور رحیم 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 10 یعنی دوسرے جو بھی ہیں ان کے لیے ایک چیز ظاہر ہے تو بیشمار چیزیں ان سے پوشیدہ ہیں۔ فرشتے ہوں یا جن، یا نبی اور ولی اور برگزیدہ انسان، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو سب کچھ جاننے والا ہو۔ یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے کہ اس پر ہر چیز عیاں ہے۔ جو کچھ گزر چکا ہے، جو کچھ موجود ہے، اور جو کچھ آنے والا ہے، سب اس پر روشن ہے۔ سورة السَّجْدَة 11 یعنی ہر چیز پر غالب۔ کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں جو اس کے ارادے میں مزاحم ہوسکے اور اس کے حکم کو نافذ ہونے سے روک سکے۔ ہر شے اس سے مغلوب ہے اور کسی میں اس کے مقابلے کا بل بوتا نہیں ہے۔ سورة السَّجْدَة 12 یعنی اس غلبے اور قوت قاہرہ کے باوجود وہ ظالم نہیں ہے بلکہ اپنی مخلوق پر رحیم و شفیق ہے۔