تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 8
لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿8﴾
- لِّيَسْئَلَتاکہ وہ سوال کرے
- الصّٰدِقِيْنَسچے
- عَنْسے
- صِدْقِهِمْ ۚان کی سچائی
- وَاَعَدَّاور اس نے تیار کیا
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- عَذَابًاعذاب
- اَلِيْمًادردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
تاکہ سچّے لوگوں سے (ان کا ربّ)ان کی سچّائی کے بارے میں سوال کرے 16 ، اور کافروں کےلیے تو اُس نے درد ناک عذاب مہیّا کر ہی رکھا ہے۔17
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْزَاب 16
یعنی اللہ تعالیٰ محض عہد لے کر نہیں رہ گیا ہے بلکہ اس عہد کے بارے میں وہ سوال کرنے والا ہے کہ اس کی کہاں تک پابندی کی گئی۔ پھر جن لوگوں نے سچائی کے ساتھ اللہ سے کیے ہوئے عہد کو وفا کیا ہوگا وہی صادق العہد قرار پائیں گے۔
سورة الْاَحْزَاب 17
اس رکوع کے مضمون کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اسی سورة کی آیات 36۔ 41 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے۔