Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 29

  1. وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿29﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. مَتٰىکب
    3. ھٰذَا الْوَعْدُیہ وعدہ (قیامت)
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتُمْتم ہو
    6. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ (قیامت کا)وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو 48 ؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 48 یعنی جس وقت کے متعلق ابھی تم نے کہا ہے کہ " ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا اور ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا "، وہ وقت آخر کب آئے گا ؟ ایک مدت سے ہمارا مقدمہ چل رہا ہے۔ ہم تمہیں بار بار جھٹلا چکے ہیں اور کھلم کھلا تمہاری مخالفت کیے جا رہے ہیں۔ اب اس کا فیصلہ کیوں نہیں کر ڈالا جاتا ؟