تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 31
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ﴿31﴾
- وَقَالَاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے
- بِھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن پر
- وَلَااور نہ
- بِالَّذِيْاس پر جو
- بَيْنَ يَدَيْهِ ۭاس سے پہلے
- وَلَوْ تَرٰٓىاور کاش تم دیکھو
- اِذِجب
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- مَوْقُوْفُوْنَکھڑے کیے جائیں گے
- عِنْدَ رَبِّهِمْ ښاپنے رب کے سامنے
- يَرْجِعُلوٹائے گا (رد کرے گا)
- بَعْضُهُمْان میں سے ایک
- اِلٰىطرف
- بَعْضِۨدوسرے
- الْقَوْلَ ۚبات
- يَقُوْلُکہیں گے
- الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور کئے گئے (ناتوان)
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- اسْتَكْبَرُوْاتکبر کرتے تھے (بڑے لوگ)
- لَوْلَآ اَنْتُمْاگر نہ تم ہوتے
- لَكُنَّاضرور ہم ہوتے
- مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ کافر کہتے ہیں کہ ”ہم ہرگز اِس قرآن کو نہ مانیں گے اور نہ اس سے پہلے آئی ہوئی کسی کتاب کو تسلیم کریں گے 50۔“ کاش تم دیکھو اِن کا حال اُس وقت جب یہ ظالم اپنے ربّ کے حضُور کھڑے ہوں گے۔ اُس وقت یہ ایک دُوسرے پر الزام دھریں گے۔ جو لوگ دنیا میں دبا کر رکھے گئے تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ”اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومن ہوتے 51۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 50
مراد ہیں کفار عرب جو کسی آسمانی کتاب کو نہیں مانتے تھے۔
سورة سَبـَا 51
یعنی عوام الناس، جو آج دنیا میں اپنے لیڈروں، سرداروں، پیروں اور حاکموں کے پیچھے آنکھیں بند کیے چلے جا رہے ہیں، اور ان کے خلاف کسی ناصح کی بات پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، یہی عوام جب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ حقیقت کیا تھی اور ان کے یہ پیشوا انہیں کیا باور کرا رہے تھے، اور جب انہیں یہ پتہ چل جائے گا کہ ان رہنماؤں کی پیروی انہیں کس انجام سے دوچار کرنے والی ہے، تو یہ اپنے ان بزرگوں پر پلٹ پڑیں گے اور چیخ چیخ کر کہیں گے کہ کم بختو، تم نے ہمیں گمراہ کیا، تم ہماری ساری مصیبتوں کے ذمہ دار ہو، تم ہمیں نہ بہکاتے تو ہم خدا کے رسولوں کی بات مان لیتے۔