Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 6

  1. وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ﴿6﴾

    1. وَيَرَىاور وہ دیکھتے ہیں
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
    3. اُوْتُوادیا گیا
    4. الْعِلْمَعلم
    5. الَّذِيْٓوہ جو کہ
    6. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    7. اِلَيْكَتمہاری طرف
    8. مِنْ رَّبِّكَتمہارے رب کی طرف سے
    9. هُوَ الْحَقَّ ۙوہ حق
    10. وَيَهْدِيْٓاور وہ رہنمائی کرتا ہے
    11. اِلٰىطرف
    12. صِرَاطِراستہ
    13. الْعَزِيْزِغالب
    14. الْحَمِيْدِسزاوار تعریف
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبیؐ ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے۔ 9
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 9 یعنی یہ معاندین تمہارے پیش کردہ حق کو باطل ثابت کرنے کے لیے خواہ کتنا ہی زور لگائیں، ان کی یہ تدبیریں کامیاب نہیں ہو سکتیں، کیونکہ ان باتوں سے وہ جہلا ہی کو دھوکا دے سکتے ہیں۔ علم رکھنے والے لوگ ان کے فریب میں نہیں آتے۔