Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 35. Faatir · Ayah 34

  1. وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ١ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۙ﴿34﴾

    1. وَقَالُوااور وہ کہیں گے
    2. الْحَمْدُتمام تعریفیں
    3. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    4. الَّذِيْٓوہ جس نے
    5. اَذْهَبَدور کردیا
    6. عَنَّاہم سے
    7. الْحَزَنَ ۭغم
    8. اِنَّبیشک
    9. رَبَّنَاہمارا رب
    10. لَغَفُوْرٌالبتہ بخشنے والا
    11. شَكُوْرُۨقدر دان
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ کہیں گے کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم سے غم دُور کر دیا، 58 یقیناً ہمارا ربّ معاف کرنے والا اور قدر فرمانے والا ہے، 59
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة فَاطِر 58 ہر قسم کا غم۔ دنیا میں جن فکروں اور پریشانیوں میں مبتلا تھے ان سے بھی نجات ملی، عُقبیٰ میں اپنے انجام کی جو فکر لا حق تھی وہ بھی ختم ہوئی، اور اب آگے چین ہی چین ہے، کسی رنج و الم کا کوئی سوال ہی باقی نہ رہا۔ سورة فَاطِر 59 یعنی ہمارے قصور اس نے معاف فرما دیے اور عمل کی جو تھوڑی سی پونجی ہم لائے تھے اس کی ایسی قدر فرمائی کہ اپنی جنت اس کے بدلے میں ہمیں عطا فرمادی۔