تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 35. Faatir · Ayah 45
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ع﴿45﴾
- وَلَوْاور اگر
- يُؤَاخِذُ اللّٰهُاللہ پکڑ کرے
- النَّاسَلوگ
- بِمَا كَسَبُوْاان کے اعمال کے سبب
- مَا تَرَكَوہ نہ چھوڑے
- عَلٰيپر
- ظَهْرِهَااس کی پشت
- مِنْ دَآبَّةٍکوئی چلنے پھرنے والا
- وَّلٰكِنْاور لیکن
- يُّؤَخِّرُهُمْوہ انہیں ڈھیل دیتا ہے
- اِلٰٓىتک
- اَجَلٍ مُّسَمًّى ۚایک مدت معین
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَآجائے گی
- اَجَلُهُمْان کی اجل
- فَاِنَّتو بیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- بِعِبَادِهٖاپنے بندوں کو
- بَصِيْرًادیکھنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر کہیں وہ لوگوں کو اُن کے کیے کرتوتوں پر پکڑتا تو زمین پر کسی متنفس کو جیتا نہ چھوڑتا مگر وہ انہیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے پھر جب ان کا وقت آن پورا ہوگا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا