تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 36. Yaseen · Ayah 29
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ﴿29﴾
- اِنْ كَانَتْنہ تھی
- اِلَّامگر
- صَيْحَةًچنگھاڑ
- وَّاحِدَةًایک
- فَاِذَاپس اچانک
- هُمْوہ
- خٰمِدُوْنَبجھ کر رہ گئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
بس ایک دھماکا ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے۔ 24
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یٰسٓ 24
ان الفاظ میں ایک لطیف طنز ہے۔ اپنی طاقت پر ان کا گھمنڈ اور دین حق کے خلاف ان کا جوش و خروش گویا ایک شعلۂ جوالہ تھا جس کے متعلق اپنے زعم میں وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ ان تینوں انبیاء اور ان پر ایمان لانے والوں کو بھسم کر ڈالے گا۔ لیکن اس شعلے کی بساط اس سے زیادہ کچھ نہ نکلی کہ خدا کے عذاب کی ایک ہی چوٹ نے اس کو ٹھنڈا کر کے رکھ دیا۔