Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 36. Yaseen · Ayah 5

  1. تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿5﴾

    1. تَنْزِيْلَنازل کردہ ہے
    2. الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمزبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اور یہ قرآن)غالب اور رحیم  ہستی کا نازل کردہ ہے 3
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یٰسٓ 3 یہاں قرآن کے نازل کرنے والے کی دو صفتیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ غالب اور زبردست ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ رحیم ہے۔ پہلی صفت بیان کرنے سے مقصود اس حقیقت پر متنبہ کرنا ہے کہ یہ قرآن کسی بےزور ناصح کی نصیحت نہیں ہے جسے تم نظر انداز کردو تو تمہارا کچھ نہ بگڑے، بلکہ یہ اس مالک کائنات کا فرمان ہے جو سب پر غالب ہے، جس کے فیصلوں کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی، اور جس کی پکڑ سے بچ جانے کی قدرت کسی کو حاصل نہیں ہے۔ اور دوسری صفت بیان کرنے سے مقصود یہ احساس دلانا ہے کہ یہ سراسر اس کی مہربانی ہے کہ اس نے تمہاری ہدایت و رہنمائی کے لیے اپنا رسول بھیجا اور یہ کتاب عظیم نازل کی تاکہ تم گمراہیوں سے بچ کر اس راہ راست پر چل سکو جس سے تمہیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل ہوں۔