Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 36. Yaseen · Ayah 68

  1. وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ﴿68﴾

    1. وَمَنْاور جس
    2. نُّعَمِّرْهُہم عمر دراز کردیتے ہیں
    3. نُنَكِّسْهُاوندھا کردیتے ہیں
    4. فِي الْخَلْقِ ۭخلقت (پیدائش) میں
    5. اَفَلَا يَعْقِلُوْنَتو کیا وہ سمجھتے نہیں ؟
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس شخص کو ہم لمبی عُمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں57 ، کیا (یہ حالات دیکھ کر)انہیں عقل نہیں آتی؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یٰسٓ 57 ساخت الٹ دینے سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑھاپے میں آدمی کی حالت بچوں جیسی کردیتا ہے۔ اسی طرح وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوتا ہے۔ اسی طرح دوسرے اسے اٹھاتے بٹھاتے اور سہارا دے کر چلاتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے اس کو کھلاتے پلاتے ہیں۔ اسی طرح وہ اپنے کپڑوں میں اور اپنے بستر پر رفع حاجت کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح وہ ناسمجھی کی باتیں کرتا ہے جس پر لوگ ہنستے ہیں۔ غرض جس کمزوری کی حالت سے اس نے دنیا میں اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا اختتام زندگی پر وہ اسی حالت کو پہنچ جاتا ہے۔