تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 100
Tafseerرَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾
- رَبِّاے میرے رب
- هَبْ لِيْمجھے عطا فرما
- مِنَسے
- الصّٰلِحِيْنَنیک صالح (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو‘‘ 56
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 56
اس دعا سے خود بخود یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ اس وقت بےاولاد تھے۔ قرآن مجید میں دوسرے مقامات پر جو حالات بیان کیے گئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صرف ایک بیوی اور ایک بھتیجے (حضرت لوط علیہ السلام) کو لے کر ملک سے نکلے تھے۔ اس وقت فطرۃً آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کوئی صالح اولاد عطا فرمائے جو اس غریب الوطنی کی حالت میں آپ کا غم غلط کرے۔