تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 144
Tafseerلَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ﴿144﴾
- لَلَبِثَالبتہ رہتا
- فِيْ بَطْنِهٖٓاس کے پیٹ میں
- اِلٰىتک
- يَوْمِ يُبْعَثُوْنَبعثت کے دن (روز محشر)
Translation · Tafheem-ul-Quran
تو روزِ قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا۔ 81
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 81
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ مچھلی قیامت تک زندہ رہتی اور حضرت یونس ؑ قیامت تک اس کے پیٹ میں زندہ رہتے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت تک اس مچھلی کا پیٹ ہی حضرت یونس ؑ کی قبر بنا رہتا۔ مشہور مفسر قتادہ نے اس آیت کا یہی مطلب بیان کیا ہے (ابن جریر)۔