تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 143
Tafseerفَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾
- فَلَوْلَآپھر اگر نہ
- اَنَّهٗیہ کہ وہ
- كَانَہوتا
- مِنَسے
- الْمُسَبِّحِيْنَتسبیح کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا 80
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 80
اس کے دو مطلب ہیں اور دونوں ہی مراد ہیں۔ ایک مطلب یہ ہے کہ حضرت یونس ؑ پہلے ہی خدا سے غافل لوگوں میں سے نہ تھے، بلکہ ان لوگوں میں سے تھے جو دائماً اللہ کی تسبیح کرنے والے ہیں۔ دوسرے یہ کہ جب وہ مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اللہ ہی کی طرف رجوع کیا اور اس کی تسبیح کی۔ سورة انبیا میں ارشاد ہوا ہے فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔ پس ان تاریکیوں میں اس نے پکارا " نہیں ہے کوئی خدا مگر تو، پاک ہے تیری ذات، بیشک میں قصور وار ہوں۔ "