Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 146

Tafseer
  1. وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ﴿146﴾

    1. وَاَنْۢبَتْنَااور ہم نے اگایا
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. شَجَرَةًایک پودا
    4. مِّنْسے
    5. يَّقْطِيْنٍبیلدار (کدو)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس پر ایک بیلدار درخت 83 اُگا دیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 83 اصل الفاظ ہیں شَجَرَۃً مِّنْ یَّقْطِیْن۔ یقطین عربی زبان میں ایسے درخت کو کہتے ہیں جو کسی تنے پر کھڑا نہیں ہوتا بلکہ بیل کی شکل میں پھیلتا ہے، جیسے، کدو، تربوز، ککڑی وغیرہ بہرحال وہاں کوئی ایسی بیل معجزانہ طریقہ پر پیدا کردی گئی تھی جس کے پتے حضرت یونس پر سایہ بھی کریں اور جس کے پھل ان کے لیے بیک وقت غذا کا کام بھی دیں اور پانی کا کام بھی۔