Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 147

Tafseer
  1. وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾

    1. وَاَرْسَلْنٰهُاور ہم نے بھیجا اس کو
    2. اِلٰىطرف
    3. مِائَةِ اَلْفٍایک لاکھ
    4. اَوْیا
    5. يَزِيْدُوْنَاس سے زیادہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا، 84
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 84 " ایک لاکھ یا اس سے زائد " کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی تعداد میں شک تھا، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ان کی بستی کو دیکھتا تو یہی اندازہ کرتا کہ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہی ہوگی، کم نہ ہوگی۔ اغلب یہ ہے کہ یہ وہی بستی تھی جس کو چھوڑ کر حضرت یونس بھاگے تھے۔ ان کے جانے کے بعد عذاب آتا دیکھ کر جو ایمان اس بستی کے لوگ لے آئے تھے اس کی حیثیت صرف توبہ کی تھی جسے قبول کر کے عذاب ان پر سے ٹال دیا گیا تھا۔ اب حضرت یونس ؑ دوبارہ ان کی طرف بھیجے گئے تاکہ وہ نبی پر ایمان لا کر باقاعدہ مسلمان ہوجائیں۔ اس مضمون کو سمجھنے کے لیے سورة یونس، آیت 98 نگاہ میں رہنی چاہیے۔