تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 42
Tafseerفَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾
- فَوَاكِهُ ۚمیوے
- وَهُمْاور وہ
- مُّكْرَمُوْنَاعزاز والے ہوں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر طرح کی لذیذ چیزیں۔ 23
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 23
اس میں ایک لطیف اشارہ اس طرف بھی ہے کہ جنت میں کھانا غذا کے طور پر نہیں بلکہ لذت کے لیے ہوگا۔ یعنی وہاں کھانا اس غرض کے لیے نہ ہوگا کہ جسم کے تحلیل شدہ اجزاء کی جگہ دوسرے اجزاء غذا کے ذریعہ فراہم کیے جائیں، کیونکہ اس ابدی زندگی میں سرے سے اجزائے جسم تحلیل ہی نہ ہوں گے، نہ آدمی کو بھوک لگے گی جو اس دنیا میں تحلیل کے عمل کی وجہ سے لگتی ہے، اور نہ جسم اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے غذا مانگے گا۔ اسی بنا پر جنت کے ان کھانوں کے لیے " فواکہ " کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے مفہوم میں تغذیہ کے بجائے تلذُّذ کا پہلو نمایاں ہے۔