تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 41
Tafseerاُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿41﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌرزق معلوم
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے، 22
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 22
یعنی ایسا رزق جس کی تمام خوبیاں بتائی جاچکی ہیں، جس کے ملنے کا انہیں یقین ہے، جس کے متعلق انہیں یہ بھی اطمینان ہے کہ وہ ہمیشہ ملتا رہے گا، جس کے بارے میں یہ خطرہ لگا ہوا نہیں ہے کہ کیا خبر، ملے یا نہ ملے۔