تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 48
Tafseerوَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾
- وَعِنْدَهُمْاور ان کے پاس
- قٰصِرٰتُ الطَّرْفِنیچی نگاہوں والیاں
- عِيْنٌبڑی آنکھوں والیاں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، 28 خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی، 29
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 28
یعنی اپنے شوہر کے سوا کسی اور کی طرف نگاہ نہ کرنے والی۔
سورة الصّٰٓفّٰت 29
بعید نہیں ہے کہ یہ وہ لڑکیاں ہوں جو دنیا میں سن رشد کو پہنچنے سے پہلے مر گئی ہوں اور جن کے والدین جنت میں جانے کے مستحق نہ ہوئے ہوں۔ یہ بات اس قیاس کی بنا پر کہی جاسکتی ہے کہ جس طرح ایسے لڑکے اہل جنت کی خدمت کے لیے مقرر کردیے جائیں گے اور وہ ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے، اسی طرح ایسی لڑکیاں بھی اہل جنت کے لیے حوریں بنادی جائیں گی اور وہ ہمیشہ نو خیز لڑکیاں ہی رہیں گی۔ واللہ اعلم با لصواب۔