تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 49
Tafseerكَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴿49﴾
- كَاَنَّهُنَّگویا وہ
- بَيْضٌانڈے
- مَّكْنُوْنٌپوشیدہ رکھے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھُپی ہوئی جھِلی۔ 30
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 30
اصل الفاظ ہیں کَاَنَّھُنَّ بَیْضٌ مَّکْنُوْنٌ۔ " گویا وہ چھپے ہوئے یا محفوظ رکھے ہوئے انڈے ہیں " ان الفاظ کی مختلف تعبیرات اہل تفسیر نے بیان کی ہیں۔ مگر صحیح تفسیر وہی ہے جو حضرت ام سلمہ ؓ نے نبی ﷺ سے نقل کی ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے اس آیت کا مطلب حضور ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ان کی نرمی و نزاکت اس جھلی جیسی ہوگی جو انڈے کے چھلکے اور اس کے گودے کے درمیان ہوتی ہے (ابن جریر)۔