Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 57

Tafseer
  1. وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿57﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. لَانہ
    3. نِعْمَةُنعمت
    4. رَبِّيْمیرا رب
    5. لَكُنْتُتو میں ضرور ہوتا
    6. مِنَسے
    7. الْمُحْضَرِيْنَحاضر کیے جانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
میرے ربّ کا فضل شاملِ حال نہ ہوتا تو آج میں بھی  اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں۔ 32
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 32 اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آخرت میں انسان کی سماعت اور بینائی اور گویائی کس پیمانے کی ہوگی۔ جنت میں بیٹھا ہوا ایک آدمی جب چاہتا ہے کسی ٹیلی ویژن کے آلے کے بغیر بس یونہی جھک کر ایک ایسے شخص کو دیکھ لیتا ہے جو اس سے نہ معلوم کتنے ہزار میل کے فاصلے پر جہنم میں مبتلائے عذاب ہے۔ پھر یہی نہیں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، بلکہ ان کے درمیان کسی ٹیلی فون یا ریڈیو کے توسط کے بغیر براہ راست کلام بھی ہوتا ہے۔ وہ اتنے طویل فاصلے سے بات کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں۔