تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 75
Tafseerوَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ﴿75﴾
- وَلَقَدْ نَادٰىنَااور تحقیق ہمیں پکارا
- نُوْحٌنوح
- فَلَنِعْمَسو ہم البتہ خوب
- الْمُجِيْبُوْنَدعا قبول کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم کو 39 (اس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا 40 ، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 39
اس مضمون کا تعلق پچھلے رکوع کے آخری فقروں سے ہے۔ ان پر غور کرنے سے سمجھ میں آجاتا ہے کہ یہ قصے یہاں کسی غرض سے سنائے جا رہے ہیں۔
سورة الصّٰٓفّٰت 40
اس سے مراد وہ فریاد ہے جو حضرت نوح ؑ نے مدتہائے دراز تک اپنی قوم کو دعوت دین حق دینے کے بعد آخر کار مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ سے کی تھی۔ اس فریاد کے الفاظ سورة قمر میں اس طرح آئے ہیں فَدَعَا رَبَّہ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ، " اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں، اب تو میری مدد کو پہنچ " (آیت 10)