تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 76
Tafseerوَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾
- وَنَجَّيْنٰهُاور ہم نے نجات دی اسے
- وَاَهْلَهٗاور اس کے گھر والے
- مِنَسے
- الْكَرْبِمصیبت
- الْعَظِيْمِبڑی
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا 41
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 41
یعنی اس شدید اذیت سے جو ایک بد کردار اور ظالم قوم کی مسلسل مخالفت سے ان کو پہنچ رہی تھی۔ اس میں ایک لطیف اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ جس طرح نوح ؑ اور ان کے ساتھیوں کو اس کرب عظیم سے بچایا گیا، اسی طرح آخر کار ہم محمد ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کو بھی اس کرب عظیم سے بچا لیں گے جس میں اہل مکہ نے ان کو مبتلا کر رکھا ہے۔