تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 89
Tafseerفَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ﴿89﴾
- فَقَالَتو اس نے کہا
- اِنِّىْبیشک میں
- سَقِيْمٌبیمار ہوں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور کہا میری طبیعت خراب ہے 49
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 49
یہ ان تین باتوں میں سے ایک ہے جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنی زندگی میں یہ تین جھوٹ بولے تھے۔ حالانکہ اس بات کو جھوٹ، یا خلاف واقعہ کہنے کے لیے پہلے کسی ذریعہ سے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت حضرت ابراہیم ؑ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ تھی اور انہوں نے محض بہانے کے طور پر یہ بات بنادی تھی۔ اگر اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو خواہ مخواہ اسے جھوٹ آخر کس بنا پر قرار دے دیا جائے۔ اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہم تفہیم القرآن جلد سوم (صفحہ 167۔ 168) میں کرچکے ہیں، اور مزید بحث رسائل و مسائل، جلد دوم (صفحہ 35 تا 39) میں کی گئی ہے۔