تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 90
Tafseerفَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ﴿90﴾
- فَتَوَلَّوْاپس وہ پھرگئے
- عَنْهُاس سے
- مُدْبِرِيْنَپیٹھ پھیر کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے 50
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 50
یہ فقرہ خود بخود یہ ظاہر کر رہا ہے کہ صورت معاملہ دراصل کیا تھی۔ معلوم ہوتا ہے کہ قوم کے لوگ اپنے کسی میلے میں جا رہے ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کے خاندان والوں نے ان سے بھی ساتھ چلنے کو کہا ہوگا۔ انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کردی ہوگی کہ میری طبیعت خراب ہے، میں نہیں چل سکتا۔ اب اگر یہ بات بالکل ہی خلاف واقعہ ہوتی تو ضرور گھر کے لوگ ان سے کہتے کہ اچھے خاصے بھلے چنگے ہو، بلا وجہ بہانہ بنا رہے ہو۔ لیکن جب وہ عذر کو قبول کر کے انہیں پیچھے چھوڑ گئے تو اس سے خود ہی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ضرور اس وقت حضرت ابراہیم کو نزلہ، کھانسی، یا کوئی اور ایسی ہی نمایاں تکلیف ہوگی جس کی وجہ سے گھر والے انہیں چھوڑ جانے پر راضی ہوگئے۔