تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 94
Tafseerفَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ﴿94﴾
- فَاَقْبَلُوْٓاپھر وہ متوجہ ہوئے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- يَزِفُّوْنَدوڑے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے 52
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 52
یہاں قصہ مختصر کر کے بیان کیا گیا ہے۔ سورة انبیا میں اس کی جو تفصیل دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جب انہوں نے آ کر اپنے مندر میں دیکھا کہ سارے بت ٹوٹے پڑے ہیں تو پوچھ گچھ شروع کی۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ ابراہیم نامی ایک نوجوان بت پرستی کے خلاف ایسی باتیں کرتا رہا ہے۔ اس پر مجمع نے کہا کہ پکڑ لاؤ اسے۔ چناچہ ایک گروہ دوڑتا ہوا ان کے پاس پہنچا، اور انہیں مجمع کے سامنے لے آیا۔