Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 38. Saad · Ayah 21

  1. وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ﴿21﴾

    1. وَهَلْاور کیا
    2. اَتٰىكَآپ کے پاس آئی (پہنچی)
    3. نَبَؤُا الْخَصْمِ ۘخبر جھگڑنے والے
    4. اِذْجب
    5. تَسَوَّرُواوہ دیوار پھاند کر آئے
    6. الْمِحْرَابَمحراب (مسجد)
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے اُن مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اُس کے بالاخانے میں گھُس آئے تھے؟ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة صٓ 21 حضرت داؤد کا ذکر جس غرض کے لیے اس مقام پر کیا گیا ہے اس سے مقصود دراصل یہی قصہ سنانا ہے جو یہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ان کی جو صفات عالیہ بطور تمہید بیان کی گئی ہیں ان کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ داؤد ؑ ، جن کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا ہے، کس مرتبے کے انسان تھے۔