Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 38. Saad · Ayah 31

  1. اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ﴿31﴾

    1. اِذْجب
    2. عُرِضَپیش کیے گئے
    3. عَلَيْهِاس پر۔ سامنے
    4. بِالْعَشِيِّشام کے وقت
    5. الصّٰفِنٰتُاصلی گھوڑے
    6. الْجِيَادُعمدہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
قابلِ ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رَو گھوڑے پیش کیے گئے 33
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة صٓ 33 اصل الفاظ ہیں الصَّافِنَاتُ الْجِیَادُ۔ اس سے مراد ایسے گھوڑے ہیں جو کھڑے ہوں تو نہایت سکون کے ساتھ کھڑے رہیں، کوئی اچھل کود نہ کریں، اور جب دوڑیں تو نہایت تیز دوڑیں۔